سیاستدانوں کو عوامی مسائل کا ادراک نہیں، حکمران صرف کرسی کی جنگ لڑ رہے ہیں: ظفراللہ جمالی
جعفر آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کی باتیں محض اخباری بیانات ہیں، حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے کرسی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور مہنگائی کے باعث عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ عوامی مسائل حل نہ کئے گئے تو آج گالیاں مل رہی ہیں تو کل ڈنڈے اور گولیاں بھی چلیں گی۔