بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزا کے خلاف ہڑتال کرنے کا اعلان
ڈھاکہ (آئی این پی) بنگلہ دیش میں ممتاز مذہبی جماعت نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزا دیئے جانے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں عدالت کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو موت کی سزا دینے کے خلاف مذہبی جماعت کے حامیوں نے ملک گیر احتجاج کے انعقاد پر زوردیا اور مطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے لئے اڑتالیس گھنٹوں کی ہڑتال کی کال دے دی۔انہیں 1971 میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر سپریم کورٹ نے سزا دی ۔نظامی کے وکیل نے نظرثانی کی درخواست کی مگر حکومتی وکیلوں کی اکثریت نے مسترد کردی۔