بھارت نے آئین کی دفعہ 370 کو یکطرفہ طور پر ختم کیا تو پاکستان شملہ اور تاشقند معاہدوں سے آزاد ہو جائیگا: سردار یعقوب
اسلام آباد (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے بھارتی آئین میں موجود دفعہ370 کو ختم کرنے کے ارادوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آئین کی دفعہ370 ریاست جموں وکشمیر کے متنازعہ ہونے کا ٹھوس ثبوت ہے، اگر اس دفعہ کو بھارت نے یکطرفہ طور پر ختم کیا تو پاکستان دوطرفہ شملہ اور تاشقند معاہدوں سے آزاد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کے موجودہ حکمران ایسا کوئی قدم اٹھاتے ہیں تو حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر لے جائے اور بھارت کے خلاف پہلی قراردادوں پرعمل درآمد نہ ہونے پر ایک اور قراردار منظور کروائے۔