• news

سندھ میں تین صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات کی اپیلیں نمٹانے کیلئے کورٹ قائم

اسلام آباد(ثناء نیوز)سندھ کے تین صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپیلیٹ کورٹ قائم کر دی گئی۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے جسٹس عبدالرسول میمن اور جسٹس صلاح الدین پنہور کو ایلیٹ ٹربیونل میں ججز تعینات کرنے کی منظوری  دی۔ججز کا تعلق سندھ ہائیکورٹ کے سرکٹ کورٹ حیدر آباد سے ہے اور انہیں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 22 نوشہرو فیروز، پی ایس 73جامشورہ کم7 دائود اور پی ایس 76 دائود کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متعلقہ ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلیں نمٹانے کیلئے تعینات کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن