• news

مولانا فضل الرحمان اور دیگر دینی رہنمائوں کا مولانا جمشید کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے تبلیغی جماعت کے بزرگ رہنماء اور ممتاز عالم دین مو لا نا جمشید کی وفات پردلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مو لا نا جمشید کی دینی ،تبلیغی ،تدریسی خد ما ت ہمیشہ یاد رکھیں جا ئیں گی،  مر حوم عالم باعمل انسان تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی اشاعت اور تدریس میں گذار ی انہوں نے حاجی عبد الوھاب ،مو لا نا احسان اور دیگر رہنمائوں سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مر حوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے ۔ جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری اور دیگر راہنمائوں مو لا نا محمد یوسف،محمد اکرم خان درانی ،مو لا نا محمد امجد خان ، حافظ حسین احمد،مو لا نا فضل علی حقانی ، ،محمد اسلم غوری،سید فضل آغا،مفتی ابرار احمد،حاجی شمس الرحمن شمسی ،عبد الرزاق عابد لاکھونے بھی اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن