شہباز شریف زندہ جلائے گئے مسیحی میاں بیوی کے گھر پہنچ گئے‘ بچوں کیلئے پچاس لاکھ روپے‘ 10 ایکڑ اراضی کا اعلان
لاہور + بھوئے آصل (خصوصی رپورٹر + نامہ نگار) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاو¿ں چک نمبر59 مےں زندہ جلائے جانے والے مسیحی مےاں بےوی کے گھر گئے اور مظلوم خاندان سے دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکےا۔ وزےراعلیٰ نے مظلوم خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو ہر صورت انصاف فراہم کےا جائے گا اور انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آئے گا۔ ملزم قرار واقعی سزا سے نہےں بچ سکےں گے۔ انہوں نے مظلوم خاندان کو دلاسہ دےتے ہوئے کہا کہ بربرےت کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزےراعلیٰ نے زندہ جلائے جانے والے مسےحی جوڑے کے تےنوں بچوں کےلئے 50لاکھ روپے مالی امداد اور انہےں 10اےکڑ اراضی دےنے کا اعلان کےا۔ انہوں نے کہاکہ تےنوں بچوں کی کفالت پنجاب حکومت کرے گی، انہےں تعلےم اور صحت کی مفت سہولتےں فراہم کی جائےں گی۔ وزےراعلیٰ نے مظلوم خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ پر مےرا دل انتہائی دکھی ہے اور مےرے پاس اس المناک واقعہ کی مذمت کےلئے الفاظ نہےں ہےں۔ مےں اس وقت تک چےن سے نہےں بےٹھوں گاجب تک مظلوم خاندان کو انصاف نہےں مل جاتا۔ آپ کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے اور ظالموں کو اس کا حساب دےنا ہوگا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت مےں چلاےا جائے گا۔ مظلوم خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی ےقےنی بنائی جائے گی۔ جےتے جاگتے انسانوں کو زندہ جلانا کہاں کا اسلام ہے۔ صوبے کے ہر شہری کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اسے ہر صورت پورا کرے گی اور مظلوم خاندان کو بھی مکمل تحفظ فراہم کےا جائے گا۔ انہوں علمائے کرام سے اپےل کی کہ وہ اپنے پےروکاروں کی رہنمائی کرےں اور انہےں اسلام کی حقےقی روح سے آگاہ کرےں کےونکہ اسلام کی بنےاد امن اورآشتی پر ہے۔ وزےراعلیٰ نے مظلوم خاندان کی خواتےن کے ساتھ ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ےقےن دلاےا کہ انصاف کی فراہمی ہر صورت ےقےنی بنائی جائے گی۔ وزےراعلیٰ نے مقتول جوڑے کے بچوں کو گود مےں لےکر پےار اور شفقت کا اظہار کےا اور مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی کی ےقےن دہانی کرائی۔ قبل ازےں شہبازشرےف نے قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا جائزہ لےنے کے حوالے سے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قصور میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔ پنجاب حکومت اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔ میاں بیوی کو زندہ جلانے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں۔ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث افراد عبرتناک سزا کے مستحق ہےں۔مجرموں کو عبرتناک سزا ہر صورت ملے گی۔ قبل ازیں شہباز شریف کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاﺅں کلارک آباد میں مقتولےن کے گھر پہنچے تو مقتولےن کے ورثا کی آہ وپکار نے ماحول کو سوگوار کردےا عورتےں اور بچے زار وقطار روتے رہے۔ اس موقع پر شہباز شرےف کے ہمراہ صوبائی وزیر برائے اقلیتی اُمور طاہر خلیل سندھو، مسلم لےگ ن کے رہنما زعیم قادری، رانا ثناءاﷲ، مقامی اےم پی اے مےاں انےس قرےشی سمےت و پولیس کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اس موقع پر مسےحی برادری کی بھاری تعداد بھی موجودتھی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے مقتولین کے ورثا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزموں کی گرفتاری اور اُنکو سزا دلوانے تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ مقتولین کے وارثان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں شہبازشرےف نے کہاہے کہ پنجاب سکول رےفارمز روڈ مےپ پر عملدر آمد کے تعلےمی شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہےں ۔نئے بچوں کے سکولوں مےںداخلے کے مقررہ اہداف کے حصول کو ہر صورت ےقےنی بناےا جائے۔ انرولمنٹ بڑھانے کے ساتھ ساتھ تعلےم کے معےار کو بہتر بنانے پر بھی بھر پور توجہ دی جائے۔پنجاب سکولز رےفارمز روڈ مےپ کو متحرک طرےقے سے آگے بڑھاےا جائے ،کوئی رکاوٹ حائل نہےں ہونی چاہےے۔تعلےمی شعبے کی بہتری کے حوالے سے نہاےت اہمےت کے حامل پنجاب سکولز رےفارمز روڈ مےپ پر عملدر آمدمےں سست روی برداشت نہےں۔ گذشتہ روز پنجاب سکول رےفارمز روڈ مےپ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سکولز ریفارمز روڈ میپ کے تحت سرکاری سکولوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور سکولوں مےں طلباءاور اساتذہ کی حاضری کو ےقےنی بناےا جارہا ہے ۔ پنجاب حکومت معیاری تعلیم کے فروغ اور سرکاری سکولوںمیں سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔ نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے وسائل کی فراہمی سود مند سرماےہ کاری ہے۔ تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کے حوصلہ افزاءنتائج برآمد ہو رہے ہیں او راس پروگرام کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول رےفارمز روڈ مےپ پروگرام کے بھر پور نتائج کے حصول کےلئے محکمہ تعلےم کے افسران کی تقرری کرتے وقت اس بات کا خےال رکھا جائے کہ وہ حکومت کی ٹرانسفر پالےسی سے متاثر نہ ہوں ۔انہو ںنے ماہر تعلیم ڈاکٹر ظفر قریشی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہاکہ ےہ کمیٹی ماہرین کی مشاورت سے پرائیویٹ سکولز بل کا جائزہ لے۔ انہوںنے کہاکہ سکولوں میں انرولمنٹ اور ڈراپ آﺅٹ کا باقاعدگی سے سروے کیاجائے۔ برطانوی ماہر تعلیم سر مائیکل باربر نے کہاکہ پنجاب حکومت نے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی قےادت مےں تعلےمی اصلاحات کے پروگرام پر موثر انداز مےں عملدر آمدکےا ہے۔تعلےمی شعبے مےں بہتری کا کریڈٹ پنجاب کے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو جاتا ہے ۔دریں اثناءوزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب حکومت کے دوران سروس وفات پاجانے والے سرکاری ملازمین کی مالی امداد کے لئے نظرثانی شدہ پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔مالی امداد کو دوگنا کرتے ہوئے سکیل ایک سے چار تک کے ملازمین کو 2لاکھ روپے کی بجائے 4لاکھ روپے، سکیل پانچ سے دس تک کے ملازمین کے لئے 3لاکھ روپے کی بجائے 6لاکھ روپے، سکیل گیارہ سے پندرہ تک کے ملازمین کے لئے 4لاکھ روپے کی بجائے 8لاکھ روپے ، سکیل سولہ اور سترہ کے ملازمین کے لئے 5لاکھ روپے کی بجائے10لاکھ روپے ، سکیل اٹھارہ اور انیس کے لئے 8لاکھ روپے کی بجائے 16لاکھ روپے اور سکیل بیس اور اس سے اوپر کے لئے 10لاکھ کی بجائے 20لاکھ کی مالی امداد دی جائے گی۔محکمہ خزانہ پنجاب کے ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ نے بھیجی جانے والی سفارشات کو فوری طور پر لاگو کرنے کا حکم دیا ہے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف سے گذشتہ روز مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر سلیم ضیاءنے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دھرنوں کے باعث ملک کونا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے-ہم ملک کو پہنچنے والے نقصان کا محنت اورجذبے سے ازالہ کریں گے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ماموں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف
a