• news

واہگہ بارڈر کا دورہ، شاہ محمود غلطی سے ”بھارت“ چلے گئے، ر ینجرز اہلکار نے واپس کھینچا

لاہور (خصوصی رپورٹر+ایجنسیاں) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی رہنما¶ں اور کارکنوں کے ساتھ واہگہ میں پرچم اُتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنوں نے پاکستان زندہ باد، عمران خان زندہ باد اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ علاوہ ازیں شاہ محمود واہگہ بارڈر پر غلطی سے زیرو لائن عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہو گئے۔ اس پر پنجاب رینجرز کے جوان نے انہیں فوراً پاکستانی حدود میں کھینچ لیا۔ رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کے موقع پر شاہ محمود سرحد کے اس پار موجود بھارتی شہریوں سے مصافحہ کرنے کیلئے آگے بڑھے اور بھارتی شہری سے ہاتھ ملاتے ہوئے غلطی سے زیرو لائن عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہو گئے۔ بھارتی سرحدی گارڈز نے انہیں سلیوٹ کیا۔ اس موقع پر رینجرز کے جوانوں سے مکالمہ میں انہوں نے کہا کہ بغیر ویزے کے بھارت چلا گیا تھا، واپس آ گیا ہوں۔ صحافیوں سے گفتگو میں شاہ محمود نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف فوج کے ساتھ ہیں، ملک دشمنوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ قوم زندہ ہے، انتشار پھیلانے والی قوتیں جان لیں ہم ڈرنے والے نہیں، دہشت گردی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔
شاہ محمود

ای پیپر-دی نیشن