• news

پنجاب امیچور گالف چیمپئن شپ آج سے لاہور میں شروع ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) 33 ویں پنجاب امیچور گالف چیمپئن شپ آج سے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں شروع ہوگی۔ تین روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 140 سے زائد امیچور گالفرز شرکت کرینگے۔ اس بات کا اعلان رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کے جنرل منیجر عمر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کرنل (ر) جمیل خالد، پرویز سعید خواجہ بھی موجود تھے۔ عمر میر کا کہنا تھا کہ پنجاب امیچور گالف چیمپئن شپ رینکنگ ٹورنامنٹ بھی ہے جس کی بناء پر گالفرز اپنی انٹرنیشنل رینکنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ امیچورز میں محسن ظفر، خواتین میں مریامہ خان جبکہ سینئرزمیں قیوم راشد اپنے ٹائٹل کا دفاع کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن