• news

بچیوں سے زیادتی کے مرتکب کسی رعایت کے مستحق نہیں: سپریم کورٹ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ نے چھابڑی فروش کی پندرہ سالہ بچی سے زیادتی اور غریب لڑکیوں کو اغوا کر کے جسم فروشی کرانے والے گروہ کے ملزم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملزم کے وکیل نے بتایا کہ شاہدرہ پولیس نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے لہذا ضمانت منظور کر کے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے، ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل نے بنچ کو بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں سے مل کر شاہدرہ کے رہائشی نور محمد کی دو بیٹیوں کو زیادتی کی نیت سے اغواء کیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں لڑکیوں کو بازیاب کرایا اور دوران تفتیش ایک بچی نے نشاندہی کی کہ ملزم فخر نے دوران اغوا اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کا الزام ثابت ہو چکا ہے جبکہ تفتیش میں بھی ملزم گنہگار پایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن