کوہاٹ: او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کیخلاف مزدوروں کا احتجاج، تیل کی سپلائی روک دی
کوہاٹ (این این آئی) اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری کیخلاف مزدور یونین نے احتجاج کرتے ہوئے کنڑ فیلڈ سے تیل اور ایل پی جی کی پیداوار روک دی،یونین کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک پیداوار بحال نہیں ہوگئی ۔کوہاٹ میں او جی ڈی سی ایل کے ملازمین نے ملک بھر کی آئل ریفائنریز کیلئے خام تیل کی سپلائی روک دی اور انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آل پاکستان او جی ڈی سی ایل کی سی بی اے کے نائب صدر رشید شنواری نے کہا کہ جب تک حکومت او جی ڈی سی ایل کی 10 فی صد نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیتی، ملک بھر کی آئل ریفائنریز کو خام تیل کی سپلائی نہیں کی جائیگی۔ احتجاجی شرکا کا مطالبہ تھا کہ حکومت مقامی لوگوں کو روزگار اور پانی مہیا کرے اور عارضی ورک چارج ملازمین کو مستقل کرے۔ کوہاٹ نشپا آئل فیلڈ اور شکردرہ آئل فیلڈ سے ملک بھر کے آئل ریفائنرز کو یومیہ 30 ہزار گیلن خام تیل سپلائی ہوتا ہے۔ خام تیل کی سپلائی رکنے سے ملک بھر میں پٹرول کی قلت واقع ہوسکتی ہے۔