’’داعش کے خلاف جنگ میں تعاون کریں‘‘ اوباما کا ایرانی لیڈر خامنہ ای کو خفیہ خط
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر بارک اوباما نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خفیہ خط میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں تعاون پر زور دیا ہے۔ غیرملکی خیبرایجنسی کے مطابق صدر اوباما نے آیت اللہ خامنہ ای کو خط پچھلے ماہ بھیجا تھا۔