گورنر مکہ مکرمہ آج خانہ کعبہ کو غسل دینگے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) نئے ہجری سال 1436ھ کے دوران پہلی مرتبہ غسل کعبہ کی تقریب آج منعقد ہوگی۔ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبداللہ کعبہ مشرفہ کو غسل دیں گے ۔ دریں اثناء مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حج سیزن کے اختتام پر کعبہ کے غلاف کو اس کی اصل لمبائی کے مطابق نیچے کردیا۔ واضح رہے حج سیزن کے آغاز پر غلاف کعبہ کو زائرین کے پکڑنے اور کھینچنے کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصان سے بچانے کے لئے زمین سے تین تین میٹر اونچا اٹھا دیا جاتا ہے۔ ۔