• news

بالاخر تحریک انصاف کو وزیراعظم کے ’’پرائیویٹ سیکرٹری‘‘ کے پاس جانا پڑا سوشل میڈیا پر تبصرے

اسلام آباد (آئی این پی) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر اور فیس بک پر خورشید شاہ  اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات پر دلچسپ تبصرے کئے گئے ہیں۔ کئی لوگوں نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  ہے کہ بالآخر تحریک انصاف کو وزیراعظم کے ’’پرائیویٹ  سیکرٹری‘‘ کے پاس  ہی جانا پڑا۔ واضح رہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں خورشید شاہ کو پرائیویٹ   سیکرٹری قرار دیکر تنقید کرتے رہے ہیں۔ تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے حامیوں کی طرف سے سارا دن اس پر دلچسپ تبصرے کئے جاتے رہے ۔

ای پیپر-دی نیشن