• news

پنجاب میں سپورٹس یونیورسٹی، سپورٹس سٹی کیلئے کام کر رہے ہیں : عثمان انور

 لاہور (نمائندہ سپورٹس) 2014ء کے پنجاب سپورٹس فیسٹول میں اب تک 40 لاکھ افراد شرکت کر چکے ہیں ہمارے کھلاڑیوں نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ والے اس کی تصدیق کر چکے ہیں۔ اس فیسٹول میں 32 عالمی ریکارڈز بھی قائم کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں سپورٹس یونیورسٹی اور سپورٹس سٹی کے قیام کے لئے کام کر رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کی پروفیشنل ٹریننگ کے لئے بیرون ملک سے کوالیفائیڈ کوچز کو بھی بلائیں گے۔ ای لائبریری قائم کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ کی سطح پر اکیڈمیز قائم کی جائیں گی تاکہ کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات میسر ہوں۔ صوبے میں اکیڈمیز کے ساتھ ساتھ جمنازیم اور سٹیڈیمز بھی قائم کر ہے ہیں۔ بہت سارے جمنازیم اور سٹیڈیمز کی تعمیر مکمل ہو چکی اور جلد ہی یہ عوام کے لئے کھول دئیے جائیں گے۔ 2011ءسپورٹس بورڈ کے آئین میں ترامیم کر کے نئے ڈھانچے کی تشکیل کے بعد سے اب تک نتائج خاصے حوصلہ افزا ہیں ہم تمام کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی چاہتے ہیں پہلا مقصد کھیلوں کے میدانوں کو بحال کروانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن