گارڈن ٹاﺅن : لین دین کا تنازعہ دو دوست قتل‘ فیروزوالہ : مقدمہ کی پیروی پر دو کزن مار ڈالے
لاہور+ فیروز والا (نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) گارڈن ٹا¶ن کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 دوست قتل تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ساندہ کے علاقے میں باپ بیٹے نے ساتھیوں سے ملکر اپنے خلاف گواہی دینے والے 45 سالہ پراپرٹی ڈیلر کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ برکی کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے دوست کیساتھ ملکر چچا کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا جبکہ کالا خطائی موڑ شاہدرہ ٹا¶ن کے قریب فیروز والا کچہری میں پیشی پر آئے 2 کزنوں کو مقدمہ کی پیروی پر قتل کردیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مصری شاہ کا رہائشی 35 سالہ شاہد، جوہر ٹا¶ن شادے وال کا رہائشی 26 سالہ علی اور باغبانپورہ کا 32 سالہ شہباز دوست تھے اور ان کا نعیم جٹ گروپ سے پیسوں کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا گذشتہ روز علی، شہباز اور شاہد 88 ابوبکر بلاک گارڈن ٹاون پہنچے تو وہاں موجود نعیم جٹ گروپ کے افراد آصف، فہیم اور اویس نے فائرنگ شروع کردی جس سے علی، شہباز موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ شاہد شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس کے مطابق 2 ملزمان آصف اور فہیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اویس کی تلاش جاری ہے۔ علاوہ ازیں ساندہ کے علاقہ جوئے شاہ روڈ کے رہائشی ملک اشفاق عرف کالا نے دلکشا پارک پرانا دھوبی گھاٹ کے قریب پراپرٹی ڈیلر کا دفتربنا رکھا تھا۔ دو روز قبل ساندہ کے رہائشی اویس بٹ اور اسکے ساتھیوں نے عاصم شاہ نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ ملک اشفاق عرف کالا نے تھانہ مےں ملزمان اویس بٹ وغیرہ کیخلاف گواہی دی تھی۔ جس پر ملزمان اویس بٹ اور اسکے ساتھیوں کیخلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ درج ہو گیا تھا۔ ملزمان اویس بٹ اور اسکے والد نومی بٹ کو اس بات کا رنج تھا۔ گزشتہ روز اشفاق اپنی پراپرٹی ڈیلر کی دکان کے باہر بیٹھا تھا کہ اویس بٹ، اسکا والد نومی بٹ اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسکی دکان پر آئے اور اسے سربازار فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فائرنگ سے وہاں بھگدڑ مچ گئی اور مقامی افراد نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔ اس واقعہ پر مقتول کے لواحقین اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے پولےس کیخلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پولےس کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔ مقتول ملک اشفاق کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ ادھر برکی کے نواحی گاﺅں کلاس ماڑی کا رہائشی تین بچوں کا باپ 45 سالہ رہائشی عبدالمجید حجام کا کام کرتا تھا۔اسکی کسی بات پر اپنے بھتیجے مجیدکے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی جس پر مجےد اور اس کے دوست نے اسے تشدد کا نشانہ بناےا۔ کچھ دےر بعد اسکی سڑک کنارے پڑی نعش ملی۔ پولےس نے مقدمہ درج ملزمان مجید اور اسکے دوست کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ادھر شاہدرہ ٹا¶ن کے علاقے میں 27 سالہ ایاز اور 37 سالہ صفدر کی مبشر گروپ سے دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی مبشر گروپ نے 2008ءمیں ایاز کے چچا اور صفدر کے باپ شہباز کو قتل کر دیا۔ کیس کی پیروی کرنے پر ایاز کے باپ فیاض کو بھی 2011ءمیں قتل کر دیا تھا۔ ایاز اور صفدر اپنے باپ کے قتل کے کیس کی پیروی کر رہے تھے اور گذشتہ روز پیشی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ کالاخطائی روڈ پر مبشر گروپ کے افراد نے فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
2 دوست قتل