• news

رحیم یار خاں میں بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، بال کاٹ دیئے، ٹانگ میں گولی مار دی

رحیم یار خان+ لاہور (نوائے وقت نیوز+ خصوصی رپورٹر) شادی نہ کرنے پر بااثر افراد نے بیوہ خاتون کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی اور ٹانگ میں گولی بھی ماری۔ ملزمان نے خاتون کے سر کے بال بھی کاٹ دئیے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بیوہ خاتون کو گھر جاتے ہوئے 3 افراد نے اغوا کیا۔ زخمی خاتون کو سنجرپور رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رحیم یار خان میں بیوہ خاتون پر تشدد اور زیادتی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بیوہ خاتون سے زیادتی اور تشدد کرنیوالوں کو فی الفور گرفتار کرتے کہا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاتون کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن