• news

خیبر پی کے میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ستمبر 2015ءسے قبل بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں : الیکشن کمشن

اسلام آباد (خبرنگار) الےکشن کمشن آف پاکستان نے خےبر پی کے مےں بائےومےٹرک سسٹم کے تحت اگلے سال مارچ مےں انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کردی، بائےومےٹرک سسٹم کے تحت انتخابات ستمبر2015ءسے قبل ممکن نہےں، بائےومےٹرک سسٹم کے بغےر مارچ مےں انتخابات کرائے جا سکتے ہےں۔ خےبر پی کے مےں انتخاباتی تےارےوں کے حوالے سے گزشتہ روز قائم مقام چےف الےکشن کمشنر جسٹس انور ظہےر جمالی کی صدارت مےں الےکشن کمشن کا اجلاس ہوا، جس مےں نادرا اور پرنٹنگ پرےس کارپور یشن کے حکام کے علاوہ کے پی کے کے چےف سےکرٹری، سےکرٹری لوکل گورنمنٹ سمےت دےگر حکام نے شرکت کی، خےبر پی کے حکام نے صوبے مےں امن وامان سمےت دےگر تےارےوں کے حوالے سے الےکشن کمشن کو آگاہ کےا جبکہ صوبے مےں بائےومےٹرک سسٹم کے تحت بلدےاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کےا، جس پر الےکشن کمشن نے کہا کہ بائےومےٹرک سسٹم کے تحت پورے صوبے مےں انتخابات مارچ تک کرانا ممکن نہےں، خیبر پی کے حکومت انتخابات قوانےن الےکشن کمشن مےں تاحال جمع نہےں کراسکی جس کے بارے مےں صوبائی حکام نے اےک روز بعد قوانےن جمع کرانے کی ےقےن دہانی کرائی، توقع کی جارہی ہے کہ الےکشن کمشن کے پی کے مےں بلدےاتی انتخابات کے حوالے سے مفصل رپورٹ 20نومبر سے قبل سپرےم کورٹ مےں پےش کردے گا جس مےں سپرےم کورٹ کو وا ضح کےا جائے گا کہ صوبے مےں بائےو مےٹرک سسٹم کے تحت مارچ تک انتخابات منعقد کرانا ممکن نہےں، بائیو مےٹرک سسٹم کے تحت آئندہ سال ستمبر تک انتخابات کرائے جاسکتے ہےں،وا ضح رہے کہ الےکشن کمشن نے سپرےم کورٹ کو کے پی کے مےں بلدےاتی انتخابات آئندہ سال مارچ مےں کرانے کی ےقےن دھانی کرائی تھی۔
الیکشن کمشن

ای پیپر-دی نیشن