• news

پینٹاگون کی رپورٹ لمحہ فکریہ ہے، آرمی چیف اپنا موقف واضح کریں: فضل الرحمن

اسلام آباد + لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عالمی منظر نامے سے لاتعلق ہونا ہوگا۔ پاک امریکہ طویل المدتی تعاون کے باوجود پینٹاگون کی رپورٹ لمحہ فکریہ ہے۔ آرمی چیف پینٹاگون کے بیان پر اپنا موقف واضح کریں۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیان لمحہ فکریہ ہے۔ امریکہ خود مسلم دنیا میں غیرریاستی عناصر کو استعمال کرتا رہا ہے اس کی پالیسیاں اپنی فوج، اسلحہ ساز صنعتوں کے مفاد کیلئے ہیں، جنگیں لڑنے کیلئے غیرریاستی عناصر اور حمایت کی ضرورت ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں فضل الرحمن نے جامعہ مدینہ جدید پر پولیس چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہو نے کہاکہ مدارس امن کے گہوارے ہیں، مدارس کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں عالمی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
فضل الرحمن

ای پیپر-دی نیشن