سلامتی کونسل آزاد فلسطینی ریاست قائم کرے، اقوام متحدہ میں پاکستان کا مطالبہ
نیویارک (ثناءنیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ میں مسجد اقصٰی میں اسرائیلی فوج کے حملے اور فلسطینیوں کو عبادت سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصٰی کے اندر گھس کر حملہ کیا اور عام شہریوں کو شدید زخمی کیا جبکہ مسجد کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے۔ اس طرح کے پرتشدد اور اشتعال انگیز اقدامات عوام کو مشتعل کرتے ہیں جس کے نتیجے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ، مساویانہ اور پائیدار حل آزاد اور مضبوط فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے۔ پاکستان نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے وہ ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لاتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے مسئلے کے حل کیلئے کام کرے جس کی سرحدیں 1967ءکے مطابق ہوں اور القدس شریف اس کا درالخلافہ ہو۔
مسعود خان