• news

معاشی ترقی میں پیشہ ور افرادی قوت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے: عرفان قیصر شیخ

لاہور (پ ر) چیئرپرسن ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی معاشی ترقی میں پیشہ ور افرادی قوت نے اہم کردار ادا کیا ہے ملکی ترقی کیلئے ماہر افراد قوت کی فراہمی موجود وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہم بھی ان ممالک کی صف میں کھڑے ہو سکیں ملکی صنعتی و معاشی ترقی فنی تعلیم و تربیت کے فروغ کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دو رکنی وفد کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔  اس موقع پر فیصل آباد چیمبر کے صدر انجینئر رضوان اشرف رکن ایگزیکٹو کمیٹی ذیشان الحق وفد ورلڈ بینک بشمول مس شیریزاد مونامی لطیف مس عائشہ خان مس مارگوہوفتائزر اور مس ییوگینیگ ساوکنکو چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور جنرل منیجر آپریشنز حامد غنی انجم بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن