مزدوروں کے حقوق اور میڈیا کی ذمہ داری کے موضوع پر ورکشاپ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ”مزدورں کے حقوق اور میڈیا کی ذمہ داری “ کے موضوع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مختلف نیوز چینلز اور اخبارات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن کے عہدیداروں ملک مختار اعوان، نسیم اقبال، ڈاکٹر اسحاق، حافظ ابرار اور شوکت علی انجم نے شرکاءکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو انکے حقوق دلوانے میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔