• news

او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ تبدیل ہو گی نہ کسی کو نکالا جائیگا: زبیر عمر

اسلام آباد (آئی این پی ) نجکاری کمیشن کے چیئرمین وزیر مملکت محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ حکومت او جی ڈی سی ایل کی نجکاری نہیں کر رہی بلکہ 31.1 کروڑ شیئرز کی نجی شعبے کو ٹرانزیکشن کی جا رہی ہے، جس سے نہ تو ادارے کی مینجمنٹ تبدیل ہو گی نہ ہی کسی کو ملازمت سے نکالا جائے گا،حکومت نے او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی بہتر قیمت حاصل کرنے کےلئے مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں فلور پرائس پر 6فیصدڈسکاﺅنٹ دیا ہے، بے نظیر بھٹو نے اپنے دوسرے دور حکومت میں 27 قومی اداروں کی نجکاری کی، او جی ڈی سی ایل کے 7.5فیصد شیئرز کی ٹرانزیکشن کی مشترکہ مفادات سے منظوری نہ لینے کے الزامات بے بنیاد ہیں،او جی ڈی سی ایل کے مزدوروں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں، حکومت ان کے پاس بات چیت کےلئے چل کر جانے کےلئے تیار ہے،پی ٹی سی ایل کی ساڑھے تین ہزار میں سے زیادہ تر جائیدادیں اتصلات کو منتقل کی جا چکی ہیں جبکہ بقیہ21 ناقابل انتقال جائیدادوں کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جلد ہی پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے بقایا 80کروڑ ڈالربارے بہتر فیصلے کی امید ہے۔وہ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔


ای پیپر-دی نیشن