گیس نہ ملنے کے باوجود قیمتوں میں اضافے کا عندیہ تشویشناک ہے: پیاف
لاہور (کامرس رپورٹر) صنعت کو گیس نہ ملنے کے باوجود قدرتی وسائل کے وفاقی وزیرکی طرف سے اس کی قیمتوں میں اضافوں کے ارادے کسی طور پر صنعت دوست رویوں کی عکاسی نہیں کرتے وزارت پہلے صنعتوں کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائے چوری کا سدباب کرنے اندرون ملک گیس کی تلاش کا عمل تیز تر کرے بعد ازاں اضافہ کے لئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثار اور پیا ف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گیس کی قلت کا یہ عالم ہو چکا ہے کہ صنعتوں کو ہفتے میں صرف دو دن گیس ملتی ہے سردیاں شروع ہوتے ہی تین ماہ کے لئے گیس کی سپلائی معطل کر دی جاتی ہے اس صورتحال میں میاں انجم نثار نے کہا کہ اقتصادی ترقی کا خواب ادھورا رہے گا انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں 65 فیصد سے زیادہ کا انحصار ٹیکسٹائل پر ہے اگر ٹیکسٹائل پروسسنگ پرنٹنگ ویونگ اور دیگر بڑے صنعتی یونٹ کئی ماہ گیس سے محروم رہیں گے تو لامحالہ برآمدات کا عمل رک جائے گا خارجہ گاہگ دوسرے ملکوں کا رخ کر لیں گے اندرون ملک بے روزگاری میں اضافہ ہو گا ۔