کارکنوں پر تشدد: علیم خان کے محافظوں کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے: ڈاکٹر مراد راس
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان کے محافظوں کی طرف سے کارکنوں پر تشدد پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان پارٹی میں وی آئی پی کلچر پروموٹ کر رہے ہیں انہیں کارکنوں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہئے۔ کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی اہمیت سب کو معلوم ہے۔ دھرنا کارکنوں کی وجہ سے ہی کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان پارٹی کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں۔