• news

حکومت ناکامیاں چھپانے کیلئے مدارس پر چھاپے مار رہی ہے: حافظ حسین احمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کے مر کزی نا ئب امیر مو لا نا محمد یوسف اور ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان اور مر کز ی سیکر ٹری اطلا عات حافظ حسین احمد  نے جامعہ مدینہ جدید رائے ونڈروڈ پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت  ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دینی مدارس پر چھا پے مار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کے خلاف پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے۔ دریں اثنا  مو لا نا سیف الدین سیف،مو لا نا قاری ثناء اللہ،حافظ اشرف گجر،حافظ ریاض درانی ،مو لا نا عبد الماجد حقانی،قاری نذیر احمد ،حافظ نصیر احرار ،حافظ عبد الودود شاہد،مفتی عقیل احمد ،قاری عبد الغفار،مو لا نا محبوب الحسن ،حافظ عبد الواجد،قاری زبیر ،حافظ غضنفر عزیز اور دیگر نے بھی مذمت کی۔

ای پیپر-دی نیشن