نیچے سے اوپر تک انتخابات میں پیپلزپارٹی کو دوبارہ کھڑا کر سکتے ہیں: حر بخاری
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار حر بخاری نے کہا کہ نیچے سے لے کر چیئرمین کے عہدے تک انٹر اپارٹی الیکشن ہی پیپلز پارٹی کو پائوں پر دوبارہ کھڑا کرنے کا واحد نسخہ ہے ،پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے نام نہاد قیادت اس حوالے سے فیصلے میں احتیاط سے کام لے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ،محلات میں بیٹھنے اور بلٹ پروف گاڑیوںمیں پھرنے والے نہیں بلکہ قیادت کے نظریات کو زندہ رکھنے کیلئے قربانیاں دینے والے کارکن پارٹی کی اصل پہچان ہیں ۔