گجرات میں پولیس تشدد سے شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دیتا تھا : مجلس وحدت مسلمین
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین نے مبینہ طور پر گجرات پولیس کی تحویل میںتشدد سے شہری طفیل حیدر کی ہلاکت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں پولیس کے ساتھ گجرات کی ضلعی انتظامیہ بھی ملوث ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس کے مرکزی سیکرٹری سیا سیات سید ناصر شیرازی انہوں نے کہا کہ شہری کی پولیس تحویل میں ہلاکت کا مقصد ملک بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا طے شدہ منصوبہ کے تحت ایک اے ایس آئی کو اس کا ٹاسک دیا گیا ۔