• news

حامد علی خان نیکٹا کے نیشنل کوارڈی نیٹر مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نے حامد علی خان کو نیکٹا کا سربراہ مقرر کر دیا۔ حامد علی خان اس سے پہلے سیکرٹری کیڈ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا قیام 2008ء میں عمل میںآیا تھا، ادارے کے قیام کے بعد پہلے مستقل سربراہ کی تقرری کی گئی۔ وزیراعظم سے آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں نیکٹا کو فعال بنانے پر اتفاق ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن