• news

رابن رافیل پر خفیہ معلومات گھر لیجانے کا شبہ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) نامور امریکی سفارت کار اور پاکستانی امور کی ماہر رابن رافیل جن سے ایف بی آئی جاسوسی کے الزام پر تفتیش کر رہی ہے پر محکمہ خارجہ کی خفیہ معلومات گھر لے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ امریکی ادارے یہ تحقیقات بھی کر رہے ہیں کہ آیا رابن رافیل نے وہ معلومات دیگر حکومتوں کو فراہم کر دی ہیں یا وہ اس کی پلاننگ کر رہی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن