• news

ہدف سے کم پیشکش ‘ او جی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت ملتوی کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے 311 ملین شیئرز کی فروخت کیلئے آنے والی پیشکشوں کو مسترد کرتے ہوئے 10 فیصد شیئرز کی فروخت کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجکاری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت دبئی سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مواصلاتی رابطہ کے ذریعے کی۔ ذرائع نے بتایا اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کے فی شیئر فلور پرائس کے تناظر میں آنے والی پیشکشوں کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کے بیشتر شرکاءنے پیشکشوں کو نامناسب قرار دیا اور مو¿قف اختیار کیا پیشکشوں کو قبول کرنے سے مزید نقصان ہو گا جبکہ پہلے ہی شیئرز کی قیمت گرنے کے باعث 130 سے 150 ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا فی الوقت او جی ڈی سی ایل پر شیئرز کے فروخت کو روک دیا جائے اور مارکیٹ کے بہتر ہونے کے بعد دوبارہ رجوع کیا جائے گا۔ اجلاس میں توقع ظاہر کی گئی ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اس لئے انتظار کرنا زیادہ بہتر آپشن ہو گا۔ نیٹ نیوز کے مطابق وزارت خزرانہ کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ 80 کروڑ ڈالر کا ہدف پورا نہ ہونے کے پیش نظر کیا گیا۔ نجکاری کمیشن نے او جی ڈی سی ایل کے ایک شیئر کی کم از کم قیمت 216 روپے رکھی تھی تاہم ذرائع کے مطابق حکومت کو مقررہ ہدف سے کم پیشکش موصول ہوئی۔
او جی ڈی سی ایل














ای پیپر-دی نیشن