• news

علامہ اقبال پابندی سے انکم ٹیکس ادا کرتے تھے، 1937ءمیں 1450 روپے جمع کرائے: ترجمان ایف بی آر

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان کا خواب دیکھنے والے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کی شاعری اور اقوال آج بھی پاکستانیوں کیلئے سبق ہیں۔ انہوں نے انگریز دور غلامی کیخلاف شاعری تو کی لیکن قانون کی پاسداری ضرور کی اور انگریزوں کو ٹیکس بھی دیا۔ شاہد حسین اسد ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ قانون کی پاسداری کرتے تھے اور انہوں نے اس زمانے میں ٹیکس جمع کرایا۔ علامہ اقبالؒ کے نوادرات میں ایک ان کا انکم ٹیکس گوشوارہ بھی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس گوشوارے کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا ہے یہ ٹیکس گوشوارہ 1937ءکا ہے جس کے مطابق علامہ اقبالؒ نے 1450 روپے کا انکم ٹیکس جمع کرایا۔ ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا آج کے زمانے میں دیکھا جائے تو اس کی مالیت لاکھوں میں ہوگی۔
انکم ٹیکس

ای پیپر-دی نیشن