• news

جڑانوالہ: 2 لڑکیوں، قصور میں 8 سالہ بچے سے زیادتی

جڑانوالہ+ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) جڑانوالہ میں 2 لڑکیوں، قصور میں 8 سالہ بچے سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں شیطان صفت انسان چک نمبر 238 گ ب کی رہائشی (ر) کو ورغلا کر دور کھیتوں میں لے گیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ چک نمبر 71 گ ب کی (ن) دختر ریاض احمد کو گا¶ں ہی کا امین اغوا کر کے وزیر آباد لے گیا اور 8 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور ایک دن اچانک موقع پا کر ملزم امین کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔ لڑکی (ن) تاحال بے ہوشی کی حالت میں زیر علاج ہے۔ لڑکی کے والد نے اپنی مدعیت میں جڑانوالہ پولیس کو ملزم امین کیخلاف درخواست دائر کر دی ہے۔ قصور میں صدر برج کے علاقہ ران سند میں اوباش نوجوان کی آٹھ سالہ بچے سے زیادتی۔ اسامہ گزشتہ روز اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا ملزم عمران اسے بھلا پھسلا کر کھیتوں میں لے جا گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے بچے کے والد محمد اعظم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
زیادتی


ای پیپر-دی نیشن