• news

خیبر پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کا ارادہ ہے نہ استعفے دیں گے: پرویز خٹک

اسلام آباد (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹر) وزیر اعلی خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پی کے اسمبلی کو کچھ ہو گا نہ ہم ہونے دیں گے۔ صوبائی اسمبلی کے ارکان کے استعفوں کا کوئی پروگرام نہیں اگر چیئرمین فیصلہ کریں تو پھر سوچا جائیگا۔ سول نافرمانی تحریک پارٹی کا فیصلہ ہے خیبر پی کے حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان سے اختلافات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نواز شریف کے ساتھ ملاقات کا عمران خان کو علم تھا۔ صوبائی حکومت نے دھرنوں پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پرویز خٹک نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی آئین پر عملدرآمد سے ہی ملک بنتے ہیں۔ سب سے بڑا ادارہ الیکشن کمشن ہے جب اس پر انگلی اٹھتی ہے ہر انتخابات میں دھاندلی کے نشانات ملتے ہیں۔ ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ انتخابی اصلاحات لائی جائیں اسی مقصد کیلئے دھرنا دیا جا رہا ہے۔ مرضی سے بجلی کے بل لئے جا رہے ہیں، سول نافرمانی کا مقصد یہی ہے کہ حکومت جو کچھ کر رہی ہے وہ غلط ہے۔ اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ ہے نہ استعفے دینے کا کوئی پروگرام ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پی کے میں بلٹ ٹرین چلائیں گے، پشاور آنے والوں کو شہر کی سڑکوں پر ہونے والا کام نظر آئیگا، نتھیا گلی میں تجاوزات ختم کر دیں گے۔ گرین اور کلین پشاور کی طرز کا نظام چھ اضلاع میں لیکر جا رہے ہیں۔ صوبے میں وی آئی پی کلچر ختم ہو چکا، صوبائی حکومت صوبے مےں بلدےاتی انتخابات کرانے کیلئے تےار ہے۔ اپنے اےک بےان مےں وزےر اعلیٰ نے کہا کہ خےبر پی کے کی حکومت صوبے مےں بلدےاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام تر ضروری قوانےن سازی کے علاوہ انتخابی حد بندےاں اور دےگر لوازمات سب سے پہلے کر چکی ہے۔ الےکشن کمشن آف پاکستان کو تحرےری طور پر آگاہ کر دیا لہٰذا اس سلسلے مےں صوبائی حکومت کو موردِ الزام ٹھہرانا درست نہےں ہے۔
پرویز خٹک

ای پیپر-دی نیشن