• news

شالیمار ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، بھگدڑ ، 6مسافر زخمی

نوشہر فیروز(ثناءنیوز) لاہور سے کراچی آنے والے شالیمار ایکسپریس میں پڈعیدن ریلوے سٹیشن کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی ٹرین گارڈ انچارج و ڈرائیور نے ٹرین کو ایمرجنسی کی صورت میں پڈعیدن ریلوے سٹیشن پر روک لیا ۔ ٹرین میں بھگڈر مسافر ایک دوسرے پر چڑھ گئے ۔ ٹرین کی کھڑکیاں شیشے توڑ کر آگ بجھائی گئی ٹرین عملہ آگ بجھاتے ہوئے زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے سٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس 44 ٹو کی بوگی نمبر 4678-2 میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ٹرین کو ایمرجنسی کی صورت میں پڈعیدن ریلوے سٹیشن پر کھڑا کر کے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی اور بوگی میں گیس اور دھواں سے بھر جانے کے باعث مسافروں میں بھگڈر مچ گئی ۔ بھگڈر سے 6 مسافر زخمی ہو گئے ۔ ٹرین کے تمام مسافر خوف کے باعث اپنا سامان ٹرین میں چھوڑ کر دور بھاگ کھڑے ہوئے ۔ بعدازاں ٹرین عملہ نے بوگی کے شیشے توڑ کر آگ پر قابو پایا ٹرین عملہ کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور اگر ٹرین کو بروقت پڈعیدن ریلوے سٹیشن پر نہ روکا جاتا تو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑتا ۔ دوسری طرف مسافروں کی بڑی تعداد نے میڈیا نمائندوں کو دیکھ کر گو نواز گو کے نعرے لگائے ۔ ٹرین کو آدھا گھنٹہ بعد کراچی کے لئے روانہ کر دیا گیا ۔
بوگی آگ

ای پیپر-دی نیشن