• news

2 خود کشیاں: گوجرانوالہ میں والدین کی سرزنش پر دوشیزہ نے زہر کھا کر زندگی ختم کرلی

گوجرانوالہ + منڈی شاہ جیونہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مختلف وجوہات پر گوجرانوالہ میں دوشیزہ، منڈی شاہ جیونہ میں خاتون نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں وزیر آباد کی رہائشی بیس سالہ (ل) کی اس کے والدین نے بات نہ ماننے پر سرزنش کی تو دوشیزہ نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئی۔ علاوہ ازیں منڈی شاہ جیونہ میں ڈیڑھ سالہ بیٹے کی موت کا غم برداشت نہ کرتے ہوئے والدہ نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ دو ماہ قبل آسیہ بی بی کا ڈیڑھ سالہ بیٹا طاہر عباس ٹب میں ڈوب کر جاں بحق ہو چکا تھا جسکی ذمہ دار آسیہ بی بی اپنے آپ کو سمجھتی تھی گزشتہ روز پھندا لے لیا۔
زندگی ختم کر لی


ای پیپر-دی نیشن