• news

انٹرنیشنل والی بال فیڈریشن نے ایران کو مستقبل میں ایونٹس کی قربانی دینے سے انکار کر دیا

تہران (اے ایف پی) انٹرنیشنل والی بال فیڈریشن نے ایران کو عالمی مقابلوں کی میزبانی سے روک دیا۔ ایران نے خواتین کے مقابلے دیکھنے پر پابندی عائد کی ہے جس کی وجہ سے عالمی مقابلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق جن مقابلوں کی میزبانی مل چکی ہے اور مقابلے شیڈول میں وہ ایران ہی میں ہونگے۔ مستقبل میں کسی ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں دی جائے گی۔ ایران والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری محمود افشرا دوست نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران 2015 ءمیں انڈر 19 چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ ہمیں فیصلہ کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن