قائداعظم ٹرافی سلور، پانچوں را¶نڈ کے آخری دن چاروں میچ ڈرا
کراچی (سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی سلور کے پانچویں راﺅنڈ کے چوتھے اور آخری دن چاروں میچز ڈرا ہوگئے۔ فیصل آباد وولفز نے اپنی دوسری اننگز278رنز 5کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئرڈ کر دی۔ ایبٹ آباد فیلکنز کو میچ جیتنے کیلئے 158رنز کا ہدف ملا تھا میچ کے اختتام پر کسی نقصان کے بغیر 9رنز بناسکی۔ کوئٹہ بیئرز اور لاہور ایگلز کا میچ جس کے تیسرے دن کا مکمل کھیل بارش کی نذر ہوگیا تھا ڈرا ہوگیا ہے۔ لاہور ایگلز نے دوسری اننگز 222/2کے سکور پر ڈیکلیئرکر کے کوئٹہ بیئرز کو میچ جیتنے کیلئے 310رنز کا ہدف دیا۔ لاہور ایگلز کے فہد الحق نے 100رنز بنائے۔ 310رنز کے تعاقب میں کوئٹہ بیئرز نے تین وکٹوں پر 90رنز بنائے تھے کہ امپائرز نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ امام الحق نے کے آر ایل کو پی ٹی وی کیخلاف ممکنہ شکست سے بچا لیا۔ میزبان ٹیم نے 214رنز کے تعاقب میں چھ وکٹوں پر 141رنز بنائے تھے کہ امپائرز نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ امام الحق نے 72رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بہاولپور سٹیگز اور سیالکوٹ اسٹالینز کا میچ بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔ سیالکوٹاسٹالینز نے دوسری اننگز میں 268سکور کر کے بہاولپور سٹیگز کو161رنز کا ہدف دیا۔ بہاولپور اسٹیگز کھیل کے اختتام تک چھ وکٹوں پر 114رنز بنا لئے تھے۔