عاشق حسین نے پنجاب امیچور گالف چیمپئن شپ جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) عاشق حسین نے پنجاب امیچور گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ ملتان کے عاشق حسین 219 گراس سکور کے ساتھ پہلے جبکہ اسی سکور کے ساتھ غضنفرمحمود دوسرے نمبر پر رہے۔ وزیر علی 227 گراس سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ نیٹ کیٹگری میںعمیر جاوید نے پہلی، محسن ظفر نے دوسر اور طاہر محمود نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ سینئرز کیٹگری میں ڈاکٹر طارق ملک نے جبکہ مریامہ خان نے لیڈیز میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق گورنر پنجاب خالد مقبول تھے۔ جنہوں نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر سید محمد سلمان، رمضان شیخ پرویز قریشی اور عمر میر بھی موجود تھے۔