• news

جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست، آسٹریلیا نے سیریز جیت لی

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔ سڈنی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔ ہیندرکس 49اور ڈی کوک 48رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے فلنکنر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کینگروز نے مقررہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 وکٹوں پر آخری اوور میں حاصل کیا۔ کیمرون وائٹ میچ جبکہ جے پی فولکنر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ای پیپر-دی نیشن