• news

میگھا کا 30 محرم تک شوبز کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

لاہور (آئی اےن پی) فلم سٹار میگھا کا 30 محرم تک شو بز کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ‘ سٹیج ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش بھی ٹھکرا دی۔ فلم سٹار میگھا کو لاہور کے دو تھیٹرز سے سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی لیکن اداکارہ نے احترام محرم الحرام کی وجہ سے دونوں ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ٹھکرا دی اور ان کا کہنا ہے کہ میں محرم الحرام کا مکمل نہ صرف احترام کرتی ہوں بلکہ اسی دوران میں شوبز سرگرمیوں سے بھی مکمل طور پر الگ رہ کرصرف مجالس میں شرکت ہی کرتی ہوں اس لئے محرم الحرام کے پورے مہینے میں کسی بھی قسم کی شوبز سرگرمی میں حصہ نہیں لوںگی۔

ای پیپر-دی نیشن