پاکستانی ڈرامے بھارت سے زیادہ مقبول ہوئے ہیں: علی اصغر
کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان کے ڈرامہ نویس دنیا بھر میں اپنا مقام رکھتے ہیں ان جیسا کوئی رائٹر ہم نے نہیں دیکھا بھارت میں اگر ایسے رائٹر ہوں تو دنیا بھر میں بھارتی ڈرامے مقبول ترین ہوجائیں ‘پاکستانی ڈرامے بھارت کی نسبت زیادہ مقبول ہیں۔ان خیالات کا اظہار بھارتی مزاحیہ اداکار علی اصغر نے نوائے وقت کو انٹرویو دےتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر اداکار عارف قاضی ،انورعلی بھی موجود تھے ۔