زیادہ فلموں کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں: نور
لاہور(آئی اےن پی) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ زیادہ فلموں کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں‘ مجھے امید ہے کہ رواں سال فلم انڈسٹری کیلئے ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا۔ میں جب سے فلم انڈسٹری میں آئی ہوں میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں زیادہ فلمیں کرنے کی بجائے صرف معیاری فلمیں کروں چاہے وہ ایک دو ہی کیوں نہ ہوں۔ نہوں نے کہا کہ میں آج کل بھی مختلف فلموں کی شوٹنگز میں مصروف ہوں اور بہت جلد میری ایک نئی فلم مکمل ہونیوالی ہے۔