وائس ایڈمرل ہشام بن صدیق وائس چیف آف نیول سٹاف مقرر
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت ممنون حسین نے وائس ایڈمرل ہشام بن صدیق کو وائس چیف آف نیول سٹاف مقرر کر دیا۔ تعیناتی کی منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی گئی۔ اتوار کوترجمان پاک بحریہ کے مطابق صدر مملکت نے وائس ایڈمرل ہشام بن صدیق کو وائس چیف آف نیول سٹاف مقرر کرنے کی منظوری دیدی ۔ہشام بن صدیق نے انیس سو اسی میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان نیوی میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔ اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ہشام بن صدیق کو ہلال امتیاز ملٹری سے بھی نوازا گیا۔
وائس چیف مقرر