3 خودکشیاں: لاہور میں گھریلو جھگڑے پر 4 بچوں کی ماں نے زندگی ختم کر لی
لاہور+ قصور +ماموں کانجن (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگاران) مختلف وجوہات پر لاہور میں خاتون، قصور اور ماموں کانجن میں 2نوجوانوں نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مصطفیٰ ٹاو¿ن کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر 4 بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ پولیس کے مطابق چھبیس سالہ کرن کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے ہی میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔ قصور میں مصطفیٰ آباد کے نواحی گاو¿ں لکھنے کی میں گھریلو تنازعہ پر نوجوان نے پھندا لے لیا۔ سیف اللہ کا اپنے اہل خانہ سے اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا وقوعہ کے روز سیف اللہ کی اپنے اہل خانہ سے دوبارہ منہ ماری ہوگئی اور اسی اثناءمیں سیف اللہ نے طیش میں آ کر گلے میں پھندا لے کر زندگی ختم کرلی۔ ماموں کانجن میں نواحی گاﺅں 516گ ب کے 21 سالہ نوجوان منیر احمد ولد اللہ دتہ نے گھرےلو لڑائی جھگڑے پر اپنی ہی قمےض اتار کر پھندا لے لیا۔
زندگی ختم