لاہور: 55لاکھ کے ڈاکے، گوجرانوالہ میں مزاحمت پر ایک کانسٹیبل قتل، دوسرا زخمی
لاہور+ گوجرانوالہ+ فیروزوالا (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) لاہور میں 55لاکھ کی وارداتیں، شہری نقدی، زیورات، موبائل، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم جبکہ گوجرانوالہ میں مزاحمت پر ایک کانسٹیبل قتل جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔شمالی چھاﺅنی کے علاقہ بلاک ایف کے منظورکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 10لاکھ روپے، شاہدرہ کے علاقہ رحمت کالونی میں ارشادکے گھرسے 8لاکھ روپے، جوہر ٹاﺅن میں منیراور اس کی فیملی سے 5لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے فیصل ٹاﺅن میں انور سے 2لاکھ 69ہزار روپے اور موبائل فون، مغلپورہ میں اقبال سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل، جنوبی چھاﺅنی میں اصغر سے 60ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون، باغبانپورہ میں شہزاد سے 30ہزار روپے، ہزاروں روپے کا ڈیزل اور موبائل فون، شفیق آباد میں فیض سے 46ہزار روپے اور ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون، سمن آباد میں نعمان سے 80ہزار روپے و موبائل، ساندہ میں زاہد سے 50ہزار روپے و موبائل، ستو کتلہ میں وقار سے 70ہزار روپے و موبائل، جوہر ٹاﺅن میں مشتاق سے 16ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے فیصل ٹاﺅن این بلاک کے غلام فریدکے گھر سے25لاکھ روپے جبکہ سرور روڈکے تقویم کے گھر سے 10لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ چوروں نے ٹا ﺅن شپ سے کامران، ستو کتلہ سے سیف کی کارےں جبکہ وحدت کالونی سے ذیشان ، مسلم ٹاﺅن سے حسن ،ساندہ سے سلطان، ماڈل ٹاﺅن سے عبد الماجد،کوٹ لکھپت سے نور، جوہر ٹاﺅن سے سرور، پرانی انارکلی سے زبیر، باغبانپورہ سے جمیل، اسلام پورہ سے وقاص، شاہدرہ ٹاﺅن سے خالد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ گوجرانوالہ میں وحدت کالونی مےں مبےنہ ڈاکوﺅں نے دوران واردات مزاحمت کرنے والے دو پولےس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شدےد زخمی کر دےا ایک کانسٹیبل جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ گزشتہ رات گئے پولےس اہلکار مدثر اور شاہد ہوٹل سے کھانا کھانے کے بعد موٹر سائےکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے وحدت کالونی مےں انہےں دو ڈاکو ﺅں نے گن پوائنٹ پر زبردستی روک کر لوٹنے کی کوشش کی تو شےر جوانوں نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکوﺅں نے پکڑے جانے کے خوف سے فائرنگ کر کے دونوں اہلکاروں کو شدےد زخمی کر دےا۔ پولےس ملازمےن نے بھی اپنے پسٹل سے فائر کےا مگر وہ مس ہو گےا تاہم مضروبےن کو طبی امداد کی فراہمی کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کروا دےا گےا ہے۔ کانسٹیبل رانا شاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فیروزوالا میں فیکٹری ایریا اور فیروزوالا کے علاقے میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے کے قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، نامعلوم چور بجلی کے تین ٹرانسفارمر بھی چوری کرکے لے گئے۔ لاہور روڈ پر ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر سعید احمد سے 50ہزار روپے، موبائل چھین لیا۔ ونڈالہ میں نامعلوم چوروں نے کانسٹیبل آصف کے گھر میں گھس کر تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی چوری کرلئے گئے۔ کالوکے میں ڈاکوﺅں نے عاشق کے گھر میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت زیورات، ایک لاکھ 80ہزار روپے کی رقم لوٹ کر لے گئے۔ چوروں نے کوٹ عبدالمالک میں طالب حسین اور چیچوکی میں سیف اللہ کے مویشی چوری ہو گئے جن کی مالتی لاکھوں روپے بیان کی جاتی ہے۔ نامعلوم افراد نے شرقپور، فیکٹری ایریا اور فیروزوالا کے علاقے سے تین بجلی کے ٹرانسفارمر چوری کر لئے ہیں۔
ڈاکے