ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر پابندی ہٹانے کا اصولی فیصلہ نئی پالیسی تیار، کم از کم عمر 25 سال نیشنل ٹیکس نمبر لازمی قرار دینے کی تجویز
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ نئی اسلحہ لائسنس پالیسی تیار کرلی گئی جس میں ممنوعہ بورڈ کے اسلحہ لائسنس کےلئے کم از کم25سال کی عمر اور نیشنل ٹیکس نمبر لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئی پالیسی کی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان جلد منظوری دیدیں گے۔ وزارت داخلہ کے سینئر حکام نے ”آئی این پی“ کو بتایا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے دارالحکومت میں ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراءمیں بڑے پیمانے پر شکایات کا نوٹس لیکر تحقیقات کا حکم دیا تھا اور اب تک 10ہزار کے قریب ایسے اسلحہ لائسنس کا پتہ چلایا گیا ہے جو غیرقانونی طریقے سے جاری کئے گئے تھے۔ وزیر داخلہ نے نئی پالیسی کی تیاری تک ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراءپر پابندی عائد کر دی تھی۔
اسلحہ لائسنس