فیس بک پر دوستی، ہنزہ کے نوجوان نے سابق چیف جسٹس آرکارنیلئس کی پوتی سے بھارت میں شادی کرلی
ہنزہ(آئی این پی) وادی ہنزہ کے نوجوان کی فیس بک پر دوستی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے سابق چیف جسٹس رابرٹ کارنیلئس کی پوتی کے ساتھ شادی ہوگئی۔ شیر علی نے بتایا کہ شادی کیلئے پرپوز سویٹی نے کیا۔ میں نے پاکستان بھارت کے زمینی حقائق سامنے رکھتے ہو ئے منع کردیا لیکن وہ نہ مانی پھر راستے بنتے چلے گئے۔ سوئیٹی اور شیر علی کا نکاح دو ماہ قبل بھارت کے شہر اندور میں پڑھایا گیا۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے تعلق رکھنے والی ان کی شریک حیات جسٹس رابرٹ کارنیلئس کی پوتی ہیں۔ وہ 1960 سے 1968 تک پاکستان کے چیف جسٹس رہے۔
فیس بک دوستی