• news

چھٹی کے روز بھی بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ، کئی شہروں میں مظاہرے

لاہور/ اسلام آباد /گوجر نوالہ/ ملتان (آئی اےن پی) پنجاب سمےت ملک بھر مےں اتوار کی چھٹی کے روز بھی بجلی اور گیس کی لوڈشےڈنگ جاری رہی جس پر کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور حکو مت کی خلاف شدےد نعرے بازی بھی کی گئی۔ تفصےلات کے مطابق گزشتہ روز بھی ملک مےں بجلی کا شارٹ فال5 ہزار میگاواٹ رہا ہے جس کی وجہ سے شہری علاقوں میں16 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ20 گھنٹے تک رہا جبکہ پاکستان سٹیٹ آئل نے عدم ادائیگیوں پر پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی کم کر دی ہے جبکہ گیس کی سپلائی بھی بند کر دی گئی، ڈیموں سے پانی کے کم اخراج کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوا30 فیصد رہ گئی جس کے بعد بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی ہو گئی ہے جسکی وجہ سے لوڈشےڈ نگ مےں اضافے کی وجہ سے لوگ احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہو گئے اور گزشتہ روز لاہور ‘گوجرنوالہ اور ملتان سمےت کئی شہروں مےں احتجاجی مظاہر ے کئے گئے جبکہ دوسری طرف لاہور سمےت پنجاب کے کئی شہروں مےں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور کئی علاقوں میں سوئی گیس نہ آنے کے باعث چولہے ٹھنڈے رہے اور خواتین کو کھانا تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہریوںکا کہنا ہے ابھی سردی کی شدت شروع نہیں ہوئی لیکن گیس ابھی سے ہی دستیاب نہیں ہو رہی جب سردی مےں شدت آئےگی تو پھر کےا ہو گا۔ شہر ےوں کی جانب سے حکو مت سے گےس کی لوڈشےڈ نگ بھی ختم کر نے کا مطالبہ کےا گےا ہے ۔
لوڈشیڈنگ/ مظاہرے

ای پیپر-دی نیشن