سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے متوقع امیدوار مراد علی شاہ پی ایس 73 سے بلامقابلہ منتخب
دادو (آئی این پی) سندھ کی وزارت اعلیٰ کےلئے متوقع امیدوار مراد علی شاہ اپنے مقابلہ میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 73سے تمام امیدواروں کے دستبردار ہونے سے بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ انکی کامیابی کا نوٹیفکیشن (آج) پیر کو جاری ہونے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ میں گڈگورننس اور نوجوان قیادت کو سامنے لانے کےلئے مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مراد علی شاہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ عبداللہ شاہ کے صاحبزادہ ہیں اور اس وقت وزیر اعلیٰ کے مشیر خزانہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کی قیادت کے (آج) پیر کو اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کا اہم فیصلہ متوقع ہے۔
مراد علی شاہ