عراق میں فوجیوں کو دوگنا کرنا داعش کے خلاف کارروائی کا نیا مرحلہ ہے: اوباما
واشنگٹن (رائٹرز+ نو ائے وقت رپورٹ) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد دوگنا کرنا وہاں داعش کے خلاف مہم کا نیا مرحلہ ہے اور اس سے خطے میں امریکی حکمت عملی کے ناکام ہونے کا اشارہ نہیں ملتا۔ سی بی ایس کے پروگرام ”فیس دی نیشن“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عراق میں پہلا مرحلہ وہاں پر ایک قابل اعتماد حکومت قائم کرنا تھا۔ اب عراق میں 15 اضافی اہلکار بھیجنا امریکہ کی دفاعی سٹرٹیجی کو جارحانہ سٹرٹیجی میں بدلنے کی طرف بھی اشارہ ہے۔ داعش کے خلاف فضائی بمباری م¶ثر ثابت ہوئی اب ہمیں زمینی کارروائی کی ضرورت ہے۔ 2012ءمیں اوباما کی جانب سے عراق سے اپنی فوج واپس بلوانے کے فیصلے کو ری پبلک پارٹی کے رہنما¶ں نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں کسی نتیجے تک پہنچنے میں ابھی کچھ رکاوٹیں باقی ہیں۔
اوباما